مسلح افواج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ٗعبد القادر بلوچ
آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے طالبانائزیشن اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا ٗ تقریب سے خطاب چار جنگوں کے دوران مسلح افواج کے بہادر سپوتوں نے عزم اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں ٗ انجینئر بلیغ الرحمن آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمہ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا ٗماروی میمن
بدھ 9 ستمبر 2015 22:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) سرحدوں اور ریاستی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ٗ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے طالبانائزیشن اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔ 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف نشان حیدر کی خدمات کے اعتراف میں لکھی گئی کتاب ’’میجر شبیر شریف‘‘ کی تقریب رونمائی سے بدھ کو یہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے طالبانائزیشن اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے جس سے شہر کے امن و امان کی بحالی میں نمایاں مدد ملی ہے ٗ مسلح افواج اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث بندوق اٹھانے والے بلوچ نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں بلوچستان کے امن و امان میں نمایاں بہتری پیدا ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے میجر شبیر شریف شہید کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے مصنف میجر (ر) اعظم قادری کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے فوجی مصنف ہیں جنہوں نے جنگی ہیروز کی بے مثال قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ تقریب رونمائی سے وزیر مملکت تعلیم و تربیت و داخلہ بلیغ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار جنگوں کے دوران مسلح افواج کے بہادر سپوتوں نے عزم اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں جس سے ملک کو شناخت ملی۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ کے بعد پوری قوم مسلح افواج اور منتخب حکومت ایک صفحہ پر نظر آ رہی ہے جس سے قومی یکجہتی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ تقریب سے وزیر مملکت و بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے خطاب کرتے ہوئے ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی بیش بہا قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمہ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق لوگوں میں پچاس ارب سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر کتاب کے مصنف میجر (ر) اعظم قادری، سکوارڈن لیڈر (ر) ظہیر اکبر، ائرکموڈور (ر) امیر عالم، گروپ کیپٹن (ر) محمد علی نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں سول سوسائٹی، کالج و سکول کے طلباء کے علاوہ اہل علم و دانش کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق وائس آف آرمی سٹاف جنرل (ر) محمد یوسف بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ ..
صدر نے پشاور بلوچستان کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
راجہ بشارت، طاہر صادق اور عمر سلطان کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟