غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کا خاتمہ ہماری ترقیاتی سٹریٹجی کا اہم حصہ ہے ٗاحسن اقبال
سیاسی ملکیت کے ذریعے سماجی سیکٹر کو مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں ٗ وفد سے گفتگو اقتصادی راہداری منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ٗاجلاس سے خطاب
بدھ 9 ستمبر 2015 22:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کا خاتمہ ہماری ترقیاتی سٹریٹجی کا اہم حصہ ہے۔حکومت نے موجودہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں غذائیت سے متعلق 10کروڑ روپے کا منصوبہ شامل کر لیا ہے جس سے اسلام آباد سمیت فاٹا اورگلگت بلتستان(جی بی)میں غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کویہاں ورلڈ فوڈ پروگرام ایگزیکٹو بورڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وفاقی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے رواں سال پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا نیو ٹریشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن تیزی سے کام کر رہا ہے۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ ہم سیاسی ملکیت کے ذریعے سماجی سیکٹر کو مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
حکومت 2013میں غذائی قلت پر قابو پانے کے حوالے اقوام متحدہ کی تحریک (ایس یو این) میں شامل ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ وزارت خوراک ، سیکورٹی و ریسرچ میں زیرو ہنگر سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اونر شپ اور نان۔پلاننگ ہمارے میلینیم ترقیاتی اہداف(ایم ڈی جی) میں ناکامی کے اسباب ہیں لیکن ہم پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جی) کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔سیپک کے حوالے سے پلاننگ کمیشن میں منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنز کی بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے جو فی الحال زیادہ بوجھ برداشت کرنے کیلئے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ تھر میں 6600 میگاواٹ کول پاور پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تھر میں ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے بے روزگاری میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ دسمبر 2016 ء تک مکمل کر لیا جائے گا، راہداری منصوبہ بلوچستان اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں نئی صنعتیں قائم ہونگی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ بعد ازاں ایک مذاکراے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ سے ملک کے پسماندہ علاقوں کو فائدہ ہو گا ۔اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر سن ویوڈنگ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بہت اہم منصوبہ ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری