پمزجائنٹ ایکشن کمیٹی کا ڈاکٹرزکی ہڑتال ،مظاہروں سے اظہارلاتعلقی

اپنے پیٹ کی خاطر کسی کا گلہ نہیں کاٹ سکتے ،ہم نے ہڑتال کی نہ مریضوں کو تنہا چھوڑا،اعلامیہ

بدھ 9 ستمبر 2015 22:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پمزنان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کے مظاہروں سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ہڑتال کی نہ کسی مریض کو تنہا چھوڑا،ہم اپنے پیٹ کی خاطر کسی کا گلہ نہیں کاٹ سکتے،تفصیلات کے مطابق بدھ کو پمزجائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ پمز میں چند افراد نان گزیٹیڈ ملازمین کو بے وقوف بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور نادرا چوک میں لوگوں کو جمع کر کے اپنے پیٹ کی خاطر مریضوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ہم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر ِ اہتمام ہڑتال کی نہ مریضوں کو تنہا چھوڑا ،بیان کے مطابق نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن پمزکے انقلاب گروپ کے چند افراد پمز میں ہنگامہ آرائی کرتے رہتے ہیں اور مریضوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں