وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس(کل) ہو گا، وزیر دفاع ، داخلہ، آرمی چیف اور دیگرمتعلقہ حکام شرکت کرینگے

اجلاس کے دوسیشنز ہونگے ، پہلے مرحلے کی صدارت وزیرداخلہ چوہدری نثار اور دوسرے مرحلے کی صدارت وزیراعظم کرینگے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب ، کراچی آپریشن سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ بارے اقدامات اور پیش رفت پر بریفنگ دیں گے

بدھ 9 ستمبر 2015 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس(کل) یہاں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر ،چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس کے 2دور ہوں گے، پہلے دور کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دوسرے مرحلے کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب ، کراچی آپریشن سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ بارے اقدامات اور پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کمیٹی کو مدارس اصلاحات کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس سے ہونے والے مذاکرات اور طے پانے والے امور سے آگاہ کریں گے اور وزراء اعلیٰ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے، چاروں وزراء اعلیٰ ایپکس کمیٹی کو اپنے اپنے صوبوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات اور نیشنل ایکشن پلان پر اپنی صوبائی حکومتوں کی پراگریس سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں