وزیر داخلہ چوہدری نثار (کل) اہم پریس کانفرنس کریں گے، قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے

بدھ 9 ستمبر 2015 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان(کل) جمعرات کی شام 5بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ایپکس کمیٹی کااہم اجلاس جمعرات کی صبح وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ جی بی سمیت چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں