جسٹس انور ظہیر جمالی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 10:49

جسٹس انور ظہیر جمالی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے اُردو زبان میں حلف اٹھایا۔جسٹس انورظہیرجمالی نے ایوان صدر پاکستان کے چوبیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ جبکہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

3 نومبر 2007 کو پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کرنے والے جسٹس انور ظہیر جمالی ایک سال 4 ماہ تک چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پرفائزرہیں گے۔پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر معزول قرار دیے گئے جسٹس جمالی نے آئین کی بحالی کے بعد 27 اگست 2008 کو دوبارہ حلف اٹھا کر ہائی کورٹ کے جج کا عہدہ سنبھالا تھا، سینیارٹی کے باعث اسی تاریخ کو انہیں سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی 30 دسمبر 2016 تک چیف جسٹس آف پاکستان منصب پرفائزرہیں گے.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں