پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ،مذاکرات میں سرحدی کشیدگی اورغلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے افراد کی رہائی کے امور زیر غور آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی15 رکنی وفد کی قیادت پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر میجر جنرل عمر فاروق کر رہے ہیں جبکہ جنرل ڈی کے پتھک مذاکرات میں بھارت کے 23 رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز کا 15 رکنی وفد گزشتہ روز اٹاری کے راستے بھارت میں داخل ہوا جہاں بھارتی بارڈر فورس کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد پاکستانی وفد کو جہاز کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا،نئی دہلی ائیر پورٹ پر بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پتھک نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات کا دور 12 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں سرحدی کشیدگی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں