ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے سے کھیل مزید متاثر ہوگا ، جاوید میانداد

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:28

ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے سے کھیل مزید متاثر ہوگا ، جاوید میانداد

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بین الاقوامی کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دہائیوں پرانی اس روایت کو ختم کرنے کے بجائے آئی سی سی کو کھیل میں پیدا ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ، ٹیسٹ کرکٹ کا معیار گرگیا ہے اور ٹاس کو ختم کرنے سے کھیل مزید متاثر ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے 124 ٹیسٹ کھیلنے والے میانداد کے مطابق ٹاس کھیل کے لیے فائدہ مند ہے، سکے کے ہوا میں جانے کے ساتھ ہی تجسس کا پہلو پیدا ہوجاتا ہے اور ہر کوئی اس فیصلے کا انتظار کررہا ہوتا ہے کہ ٹاس جیتنے والا کپتان بیٹنگ کرے گا یا فیلڈنگ ، ٹاس ہارنے یا جیتنے کا اثر میزبان ٹیم پر بھی پڑتا ہے اور اس کے پیچھے دی جانے والی منطق درست نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پانٹنگ اور عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی مائیکل ہولڈنگ نے حال ہی میں ٹیسٹ میچوں میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں