ایون صنعت وتجارت اسلام آباد کی معذور کھلاڑیوں کی اولمپک مقابلوں میں 35میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:42

ایون صنعت وتجارت اسلام آباد کی معذور کھلاڑیوں کی اولمپک مقابلوں میں 35میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کی طرف سے لاس اینجلس امریکہ میں معذور کھلاڑیوں کی اولمپک مقابلوں میں 35میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے جنہوں نے ان کھلاڑیوں کے حوصلے اور کار کر دگی کو سراہا اور انہیں میڈلز اور نقد انعامات دیئے جس پر ان کھلاڑیوں نے بھی بھرپور خوشی کااظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ وہ پاکستان کا دنیا میں وقار بلند کر نے کیلئے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں