این جی اوز اور مدارس کی رجسٹریشن پر وفاقی اور صوبائی پالیسیاں یکساں ہونی چاہئیں،قومی نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلئے ادارہ جاتی لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کااجلاس سے خطاب

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ این جی اوز اور مدارس کی رجسٹریشن پر وفاقی اور صوبائی پالیسیاں یکساں ہونی چاہئیں،قومی نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلئے ادارہ جاتی لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت مرکزی ایپکس کمیٹی کے پہلے مرحلے کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں این جی اوز کی رجسٹریشن اور اسلحہ لائسنس جیسے معاملات پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں سینٹرل ڈیٹا بینک کی ضرورت، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت این جی اوز اور مدارس کی رجسٹریشن کے امور کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این جی اوز اور مدارس کی رجسٹریشن پر وفاقی اور صوبائی پالیسیاں یکساں ہونی چاہئیں،قومی نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلئے ادارہ جاتی لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں