وزیراعظم نوازشریف کی کسانوں کیلئے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایت،اگلے ہفتہ اعلان کریں گے

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے خزانہ اور قومی تحفظ خوراک کی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج تیار کریں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں زرعی شعبے کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کم کرنے کیلئے ریلیف پیکیج کی تیاری پر زور دیا گیا۔اجلاس میں بیج ، کھاد ، زرعی ادویات سمیت دوسرے مداخل کی لاگت کم کرنے اور بڑی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اگلے ہفتے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں