جیوانی اور گوادر ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر کے حساس ایئرپورٹس میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کا انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) جیوانی اور گوادر ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر کے حساس ایئرپورٹس میں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی حساس ایئرپورٹس پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین سمیت ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں فوری طور پر انتظامات کئے جائیں ۔

جلد سیکورٹی فراہم نہ رکین پر کام چھوڑنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے انتہائی حساس اور چھوٹے ایئرپورٹس جن میں پنجگور ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، گوادر ،جیوانی ایئرپورٹس شامل ہیں کے سول ایوی ایشن ملازمین نے انتظامیہ فول پروف اور مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کی تنظیم ایمپلائز یونٹی کے صدر راجہ آفص نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیوانی اور گوادر جیسے حساس ایئرپورٹس پر دہشت گردی کے حملوں میں ملازمین کی شہادتوں کے بعد انتظامیہ نے سول ایوی ایشن کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لئے سیکورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک بھر کے تمام حساس ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس حوالے سے ملازمین سمیت ان کی رہائش گاہوں ار اہلخانہ کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ملازمین نے تمام حساس ایئرپورٹس پر فوری طور پر سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر کام چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک حساس ایئرپورٹس پر کام نہیں کیا جائے گا اور اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں