سی ڈی اے کے 670 افسران آخری انتباہ کے باوجود تعلیمی اسناد جمع کرانے میں ناکام ، تنخواہیں و دیگر مراعات بند
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے 670 افسران آخری تاریخ اور آخری انتباہ کے باوجود تعلیمی اسناد جمع کرانے میں ناکام ہو گئے ۔ ڈگریاں نہ جمع کرانے والے افسران کی تنخواہیں و دیگر مراعات بند کر دی گئیں ۔ تعلیمی اسناد جمع کروائیں گئیں سے بھی 200 سے زائد افراد کی تعلیمی اسناد مشکوک اور غیر مستند یونیورسٹیوں کے ہونے کے باعث ان افسران پر ایف آئی آر درج ہونے کا امکان ہے ۔
معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ نیب کے شدید دباؤ کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے اپنے افسران کی اسناد تصدیق کرنے کے لئے جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کر رکھی تھی ۔تاہم 1500 افسران میں سے صرف 670 افسران تعلیمی اسناد تصدیق کے لئے جمع نہیں کرا سکے ہیں ۔(جاری ہے)
سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی کے ایک اعلی آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا کہ جن افسران نے اسناد تصدیق کے لئے جمع کرائی ہیں ان میں سے 200 کے قریب افسران ایسے ہیں جن کی اسناد یا تو مشکوک ہیں یا پھر انہوں نے جن یونیورسٹیوں اور کالجوں کی اسناد جمع کروائی ہیں وہ غیر مستند ہیں ۔
اسی ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ ان 200 افسران میں سرفہرست ڈائریکٹر ایچ آر ڈی خضر حیات ستی اور ڈائریکٹر ایڈمن صفدر شاہ شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ مذکورہ دونوں افسران تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل میں پیش پیش ہیں جبکہ دیگر افسران نے ایک ایسے بدنام زمانہ نجی یونیورسٹی کی اسناد جمع کرائی ہیں جو کہ پچھلے تاریخوں کی بنی ہوئی ہیں سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اسناد جمع نہ کرانے والے 670 افراد کی تنخواہیں اور مراعات بند کر دی گئی ہیں ۔ جس کے باعث اب ان کو عید قرباں کے موقع پر تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی ۔ آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے عامر علی احمد سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے، ہمارے کارکنوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمرایوب
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ..
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نمائشی میچ، اینکرزالیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنزسے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی ..
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان ..
اڈیالہ جیل میں قیدی کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام