پیپلز پارٹی کی جانب سے استعفے خود پارٹی اور جمہوری نظام کیلئے خود کش حملہ ہوگا ‘ایم کیوایم بھی پارلیمنٹ میں واپس آئے ‘ سراج الحق
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے استعفے خود پارٹی اور جمہوری نظام کیلئے خود کش حملہ ہوگا ‘ تمام حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کر نی چاہیے ‘ ایم کیو ایم بھی استعفوں کے معاملے پر نظر ثانی کرے ‘بلوچوں کو ذمہ داریاں دی جائیں تو ملک توڑنے والا موضوع ہی تبدیل ہو جائیگا ‘ہر آدمی کو دشمن کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے سننے کی ضرورت ہے ‘پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے بلوچ بھی نیچے آ جائیں ‘ الیکشن کمیشن کے چار ارکان کے استعفے پرانے کپڑے میں پیوند لگانے کے مترادف ہونگے ‘ پورا سسٹم تبدیل کیا جائے ‘ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے ‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازعہ نہیں بناچاہتے ‘ گوادر اور مقامی آبادی کے حقوق اور زمینوں کے مالکان کو تحفظ دینے کیلئے قانون ساز ی کی جائے ‘ کرپشن کی ہر شکل کا مخالف ہوں ‘ کرپٹ لوگوں کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے ‘ لو اور دو کی پالیسی نہیں چلے گی ‘نیب کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے ‘ حکمران واپڈا سٹیل ملز ‘ پی آئی اے کی نجکاری کا خیال ذہن سے نکال دیں ‘ ملک میں غریب اور امیر کیلئے تعلیمی نصاب ایک ہونا چاہیے ‘چھ ستمبر کو پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے ‘ بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھانی چاہیے ۔
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے چار ارکان سے استعفوں کا کوئی فائدہ نہیں سارے سسٹم کو تبدیل کیا جائے 77کا مارشل لگا تو کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی جب میں سینیٹر بنا تو پوری سیاسی قیادت کو دعوت دی تھی کہ انتخابی سسٹم کو ٹھیک کیا جائے ایک سوال کے جوا ب میں سراج الحق نے کہاکہ ایم ایم اے دینی جماعتوں کا اتحاد تھا آج بھی ہمارے دینی جماعتوں سے رابطے ہیں ملی یکجہتی کونسل کام کررہی ہے فاصلے ختم نہیں ہوئے شیعہ سنی ایک ہی محفل میں آگئے دینی جماعتوں کو ملکر مسلکی اختلافات کے خاتمے کیلئے کر دار ادا کر نا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پہلی سے لیکر میٹر ک ایک ہی نصاب ہوناچاہیے جو کتاب صدر اور وزیر اعظم کے بیٹے کو پڑھائی جاتی ہے وہی کتاب چوکیدار کے بیٹے کو بھی پڑھائی جائے ملک کو ایک تعلیمی نظام دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک قوم بنیں ۔
الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے چار ارکان سے استعفیٰ پرانے کپڑے میں پیوند لگانے کے مترادف ہونگے ہم پورا سسٹم تبدیل کر نے کی بات کرتے ہیں ۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ چھ ستمبر کو پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کشمیری قیادت نے بھی پاکستان کی جانب سے بیان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے سید علی گیلانی کی قیادت میں اتحاد قائم ہو چکا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اتحاد اپنے مشن میں کامیاب ہواس سے جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا سراج الحق نے کہاکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے بھارت کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہے ۔پیپلز پارٹی کے استعفوں کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ جمہوریت اتنی مضبوط نہیں کہ ہم سمجھیں سسٹم کو خطرہ نہیں میرے نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی استعفے دیگی پیپلز پارٹی استعفے دینے پر غورکریگی تو پیپلز پارٹی اور جمہوری نظام کیلئے خود کش حملہ ہوگا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا مسئلہ رینجرز کے ساتھ ہے استعفوں کے معالمے پر نظر ثانی کرے اور واپس پارلیمنٹ میں آ جائے ۔سراج الحق نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم میں کوئی مجر م ہیں تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے مجرموں کی وجہ سے شہر کو نقصان پہنچا ایم کیو ایم کو سیاست کر نی دی جائے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف ہوں یا آرمی چیف جنر ل راحیل کی شریف ‘ انکے بیان کو پاکستان کا بیان سمجھا جائے تقسیم سے ملک کو نقصان ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم میں کسی ایم این اے نے قتل و غارت کی ہے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہو نی چاہیے تاہم تمام ارکان کے استعفے منظور نہیں ہونا چاہیے ہمیں پاکستانی مفادات کی بات کر نی چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دورہ بلوچستان کے دور ان بلوچ قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں میں نے انہیں منصورہ کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل ..
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین ..
آزادکشمیر بھر کے بلدیاتی اداروں/ بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا کر دیئے گئے
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کےچائنا پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر طلعت شبیر کاسولر سسٹم کی تقسیم کی ..
انگریزی ادب کے عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی
معروف کلاسیکل موسیقار بڑے غلام علی خان کی برسی منائی گئی
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
پاک چین کمپنیوں کا جدید ہارویسٹر اٹیچمنٹ کا مظاہرہ ،کینولا کی فصل میں ہونے والے نقصانات پر قابو پا لیا
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب