حکومت جاپان کی مدد سے مانسہرہ میں تعمیر ہونیوالے گرلز سکول کی افتتاحی تقریب
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) حکومت جاپان کی مالی امداد سے ضلع مانسہرہ کے گاؤں کوائی میں تعمیر ہونے والے گرلز مڈل سکول کا افتتاح آج پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے کیا۔ اِس سکول کی تعمیر کے لیے حکومتِ جاپان نے شعبہ تعلیم میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کاغان میموریل ٹرسٹ کو پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے گراس روٹس ہیومن سیکورٹی پراجیکٹس پروگرام کے تحت 115733امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی ۔
نئے تعمیر ہونیوالے سکول کی ڈیزائننگ اِس طریقے سے کی گئی ہے کہ اِس میں مڈل لیول سکول کی تقریبا ً 105 لڑکیاں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ اِس منصوبے کی وساطت سے علاقے کی بچیوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اِس سے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔(جاری ہے)
سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے قوموں کی ترقی میں بنیادی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوے پاکستانی لڑکیوں کے لیے مذید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔
اُنھوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے سے نہ صرف علاقے کی بچیوں کی فلاح و بہبود ہو گی بلکہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ جی جی پی پروگرام حکومتِ جاپان کے اِس یقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر ترقیاتی امداد کو صرف حکومتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سول سوسائٹی کے زریعے نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ 1989میں شروع ہونیوالے GGPپروگرام کے تحت حکومتِ جاپان اب تک پاکستان میں 340منصوبوں کیلئے 2.4بلین جاپانی ین فراہم کر چکی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت