اسلام آباد ‘ ڈاکٹروں اورمیڈیکل سٹاف کی ہڑتال اور دھرنا ‘ او پی ڈی کچھ دیر کھلنے کے بعد پھر بند کر دی گئی

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کی مطالبات کیلئے تیسرے روز بھی ہڑتال اور دھرنا جاری رہا ‘ پمز ہسپتال کی او پی ڈی کچھ دیر کھلنے کے بعد پھر بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی ہڑتال اور دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مطالبات کے لیے ریلی نکالی اور نعرے بازی بھی کی ، دوسری طرف ڈاکٹرز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں ، کمیٹی کے مطابق ہیلتھ الاوٴنسز کی بحالی تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں