لاکھوں روپے لے کر افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والے قمر ندیم اور خان منور کو ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لاکھوں روپے لے کر افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا کے ڈپٹی اسٹنٹ ڈائریکٹر قمر ندیم اور اے ایس آئی خان منور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا افسران کو اسلام آباد کے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والوں کو آگے بھیجتا تھا دیگر نادرا کے افسران کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا گیاتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی اسٹنٹ ڈائریکٹر قمر ندیم اور اے ایس آئی خان منور لاکھوں روپے لے کر افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دیتے تھے ، ملزمان کے انکشاف پر دیگر افسران و ایجنٹ کی گرفتاری کرنی ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ، ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں