اسلام آباد ہائی کورٹ؛ سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کیخلاف درج مقدمہ کی منسوخی کے کیس میں ایف آئی اے کو حج کرپشن اسکینڈل کے فیصلے کی کاپی جمع کرانے کیلئے 15ستمبر تک مہلت

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کیخلاف درج مقدمہ کی منسوخی کے حوالے سے دائر کیس میں ایف آئی اے کو حج کرپشن اسکینڈل کے فیصلے کی کاپی جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ جبکہ ایف آئی اے کی جانب یس اسٹینڈنگ کونسل راجہ خالدمحمود عدالت میں پیش ہوئے راجہ خالد محمود نے حج کرپشن اسکینڈل کے فیصلے کی کاپی جمع کرانے کیلئے مہلت مانگنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں