گورنرگلگت بلتستان کے زیر صدارت ٹمبر پالیسی کے متعلق اعلی سطحی اجلاس
جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک شفاف اور مربوط واضح پالیسی بنائیں گے،چوہدری محمد برجیس طاہر
جمعرات 10 ستمبر 2015 18:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ایسی پالیسی مرتب دی جائے جس سے جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کی حوصلہ شکنی ہو۔ یہ بات اُنہوں نے آج گلگت بلتستان کی ٹمبر پالیسی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل کے ممبرایم این اے اسفندیار بھنڈارا، گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل ،وفاقی سیکرٹری برائے اُمور کشمیر عابد سعید ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین ،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل امجد گوندل اور سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ٹمبر پالیسی سے متعلقہ کئی امور زیر غور آئے ۔
اجلاس میں ماضی کی 5 ٹمبر پالیسیز کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیاکہ ایسی شفاف پالیسی مرتب دی جائے جس سے جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ کو روکا جا سکے۔اجلا س میں گورنر گلگت بلتستان نے اس بات پر زور دیا کہ MNA اسفند یار بھنڈارا اور طارق فضل چوہدری پر مبنی دو رکنی کمیٹی قانونی اور غیر قانونی لکڑی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اپنی سفارشات جلدمرتب کرے جس کی مدد سے لکڑی کو شفاف طریقے سےDispose off کیا جاسکے۔اجلاس میں یہ بات محسوس کی گئی کہ گلگت بلتستان میں زیادہ تر جنگلات نجی ملکیت ہیں اور بے شمار لوگوں کا کاروبار اس شعبے سے وابستہ ہے لہذا اس ٹمبر پالیسی کو مرتب کر کے ایسا فارسٹ پلان دیا جائے جس سے لوگوں کے روزگار کے ساتھ حیاتیاتی زندگی اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیاجاسکے۔اجلاس میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبر ایم این اے اسفند یار بھنڈارا کو متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں موجود قانونی وغیر قانونی لکڑی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا تاکہ اس لکڑی کے جلد بندوبست کے لیے کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے سکے۔گورنر گلگت بلتستان نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو کمیٹی کے ممبران سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 3ہفتے کے وقت میں کمیٹی کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ٹمبر پالیسی اور فارسٹ ورک پلان پر آگے بڑھا جاسکے اور اس شعبے سے متعلق ضروری قانونی سازی کی جاسکے۔ جس سے جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کا تدارک ممکن ہو۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگلات ہمارے ماحولیات کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب پرلازم ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آذربائیجان ایئرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پرواز پہنچ گئی ، ایئرپورٹ پہنچنے پر واٹر کینن سلامی پیش ..
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
پاکستان عالمی صحت عامہ کے وژن کے تحت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ
ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو
پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق نے پارلیمنٹ لاجزاور پارلیمنٹ ہائوس سے حاصل کئےگئے پانی کے نمونوں ..
واپڈانے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبہ کے تحت یونٹ نمبر9 اور 10کے لئے 220کے وی، 168.75ایم وی اے صلاحیت کے ..
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا