پاک فضائیہ کے ماہرین کا قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا فائدہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 18:50

پاک فضائیہ کے ماہرین کا قومی خزانے کو  ڈیڑھ ارب روپے کا فائدہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) پاک فضائیہ کے ماہرین نے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے ماہرین کی جانب سے کامرہ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں تباہ ہونے والے اواکس طیارے کی مرمت کرکےاسے دوبارہ آپریشنل کردیا ہے جس سے قومی خزانے کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم کا فائدہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین کی جانب سے بتایا گیا ہے 2012 میں کامرہ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں تباہ ہونے والے اواکس طیارے کی مرمت کیلئے ماہرین نے 3 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا تاہم پاکستانی ماہرین کی جانب سے 10 ماہ کی انتھک محنت اور صرف ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے طیارے کو دوبارہ آپریشن کردیا گیا ہے۔ اس طرح پاکستانی ماہرین کی جانب سے قومی خزانے کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں