سپریم کورٹ نے توقیر صادق کے وارنٹ کے اجراء کے حوالے سے نیب سے تمام ریکارڈ طلب کر لئے
نیب کے جس افسر نے طریقہ کار سے ہٹ کر وارنٹ جاری کیا اسکے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ جسٹس ثاقب نثار
جمعرات 10 ستمبر 2015 19:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے توقیر صادق کے وارنٹ کے اجراء کے حوالے سے نیب سے تمام ریکارڈ طلب کر لیے جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے جس افسر نے طریقہ کار سے ہٹ کر وارنٹ جاری کیا اسکے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت میں عدالت نے توقیر صادق کے وارنٹ کے اجراء کے حوالے سے تمام ریکارڈ نیب سے طلب کیا سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب توقیرصادق کے وارنٹ کے اجراء اور منسوخی کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اس سلسلے میں عدالت کی معاونت کریں پراسیکیوٹر نیب وقاص قدیر ڈار نے عدالت کو بتایا کہ توقیرصادق کے وارنٹ قانونی طریقہ کار کے مطابق جاری نہیں ہوئے تھے،جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ وارنٹ کے اجراء کی نوٹنگ میں غلطی ہو گئی تھی تو اسے درست کر لیتے، نیب کے جس افسر نے طریقہ کار سے ہٹ کر وارنٹ جاری کیا اسکے خلاف کیا کارروائی ہوئی، سپریم کورٹ نے مبینہ توہین عدالت کے پروگراموں کے حوالے سے درخواست گزار سے ٹرانسکرپٹ 30 ستمبر کو طلب کیا ۔
درخواست گزار محمد یاسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ توقیر صادق نے نجی ٹی وی کے 2 پروگرام میں عدلیہ اور معزز ججوں کی توہین کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
بجلی حادثات سے صارفین اور ملازمین کو محفوظ بنانا آئیسکو انتظامیہ کی اہم ترین ذمہ داری ہے، چیف انجینئر ..
سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سردار ایاز صادق
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال ..
پاکستان اور عالمی بینک کا نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت طویل مدتی شراکت داری میں شامل ہونے پر ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ولادی میر پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور (آج) پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ، برادرانہ اور سٹرٹیجک تعلقات ہیں، جام کمال خان
نیپرا نے مارچ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری
زرعی شعبہ کی پیداوار میں اضافے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں ڈیری کی صنعت کو اپنا کلیدی کردار ادا ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی