سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس میں مشیر ہوابازی کے استعفے سے متعلق اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا

مشیر ہوابازی نے عدالت میں دیئے حلف کے تحت استعفیٰ دیا یا نہیں؟‘مستعفی ہونے کا نوٹس جاری ہوا کہ نہیں، عدالت کا استفسار

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں مشیر ہوابازی کے استعفے سے متعلق اٹارنی جنرل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ مشیر ہوابازی نے عدالت میں دیئے گئے حلف کے تحت عہدے سے استعفیٰ دیا یا نہیں؟اور ان کے مستعفی ہونے کا نوٹس جاری ہوا کہ نہیں؟۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا۔کیس کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں