صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،،وسیم عباسی

حکومت صحافی برادری کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے،ضلعی رہنماسُنّی تحریک

جمعرات 10 ستمبر 2015 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاکستان سُنّی تحریک ضلع اسلام آبادکے رہنماعلامہ وسیم عباسی نے کہاہے کہ کراچی میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میڈیا کو خوفزدہ کرنیکی بھونڈی کوشش ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد اورشرپسند عناصر میڈیاکی آزادی کو سلب کرنے کیلئے ٹارگٹڈ کاروائیاں کررہے ہیں جسکامقصدحقائق کو عوام تک پہنچانے سے روکنا ہے،آج یہاں ایک خصوصی بیا ن میں انہوں نے سینئر صحافی آفتاب عالم اورمیڈیاکارکن ارشد جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی جماعت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اورہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس دونوں واقعات کے محرکات کو منظر عام پر لاکر ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے،کراچی آپریشن سے دہشت گردی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے،ملک دشمن عناصر کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،کراچی میں قیام امن کے لیے پوری قوم کی دعائیں اور ہمدردیاں رینجرز کے ساتھ ہیں،حکومت صحافی برادری کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں