اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:14

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اکبر کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان 13 ستمبر کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ، جی ایٹ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں