ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے‘ گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات میں ترقی نہیں ہوئی‘ خطے کے دیگر ملک برآمدات کے حوالے سے پاکستان سے آگے ہیں‘ برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں‘ محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں‘ مشکلات کے حل کے لئے وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی برآمدات اور آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا

وزیراعظم نواز شریف کا ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمد کنندگان سے خطاب

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے‘ گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات میں ترقی نہیں ہوئی‘ خطے کے دیگر ملک برآمدات کے حوالے سے پاکستان سے آگے ہیں‘ برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں‘ محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں‘ مشکلات کے حل کے لئے وسائل کی ضرورت ہے اور وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی برآمدات اور آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔

وہ جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمد کنندگان سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘ وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا پاکستانی برآمدات کے معیار اور مسابقت کے لئے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان کی برآمدات اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے‘ ملکی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی خطے کے دیگر ملک برآمدات کے حوالے سے پاکستان سے آگے ہیں برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں ہماری خواہش ہے کہ تاجروں کے ساتھ ایسی نشستیں آئندہ بھی ہوں انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے نتیجہ خیز نشستیں ہونی چاہئیں۔

زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں۔ مشکلات کے حل کے لئے وسائل کی ضرورت ہے وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں