ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ، اسلام آباد سپورٹس کمپلیکسمیں تربیتی کیمپ جاری

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) تھائی لینڈ میں 26 ستمبر سے شروع ہونے والی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کے لیے اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ پاکستانی کھلاڑی ایشیاء میں رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

اس چیمپین شپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی سے ریٹنگ بہتر بنانے کا ایک اور موقع ملا ہے جس کے لیے اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں تربیتی کیمپ لگا دیا گیا ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم سپیڈ پر توجہ دی جا رہی ہے ،مگر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بہتر سہولیات میلں گی تو ہی وہ بہتر نتائج دے سکیں گے۔

ایشین چیمپین شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری رہے گی جس میں پاکستان کی جانب سے تین خواتین اور چار مرد کھلاڑیوں پر مشتمل نو رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں