نادرا سے ڈیڑھ ملین روپے کا قیمتی سونے کا ہار چوری

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) نادرا سے ڈیڑھ ملین روپے کا قیمتی سونے کا ہار چوری ہوگیا ہے ۔ ڈیڑھ ملین کا ہار سابق چیئرمین نادرا نے خفیہ طور پر اپنی بیوی کے لئے خریدا تھا تاہم نادرا کے مالی معاملات کا آڈٹ کے دوران اس بات کا جب علم ہوا تو نادرا کے ریکارڈ میں بھی ہار کا ذکر تک نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ 2014ء کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے نادرا سے سونے کا ہار گم ہونے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ قومی دولت سے خریدا گیا سونے کا ہار کہاں گیا ہے اور سابق چیئرمین یہ ہار کیوں اپنے ساتھ لے گیا ہے آن لائن نے نادرا ترجمان سے اس اہم معاملہ پر وضاحت طلب کی تو انہوں نے وضاحت سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں