سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے اردو کے نفاذ کے لئے جامع حکمت عملی کی منظوری دے دی
جمعہ 11 ستمبر 2015 21:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) قومی زبان اردؤ کے نفاذ کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ادارے میں اردؤ کو رائج کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے۔ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی کی سربراہی میں ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں ایس ای سے پی سے متعلقہ تمام قوانین، قوائد و ضوابط، ریگولیشن کے اردو زبان میں ترجمعے کے لئے ایک خصوصی محکمہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
مزید ازاں،کمیشن نے فوری طور پراردو کو دفتری زبان قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام افسران و ملازمین روزمرہ کے اجلاسوں ، سیمیناروں ، قانونی کارروائیوں کی سماعت اردو میں کریں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے سامعین کے ساتھ اعلی سطحی اجلاسوں میں جو کہ اردو نہ سمجھ سکتے ہوں، متراجم کو ساتھ رکھا جائے گا ۔(جاری ہے)
کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ایس ای سی پی کی کمپنیوں اور دیگر تمام قسم کے بیرونی شراکت داروں کے ساتھ بھی اردو میں مراسلہ نگاری شروع کی جائے گی۔
اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس ای سی پی کی تمام دستاویزات میں خط نستعلیق کا استعمال کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کمیشن نے ایس ای سی پی کی اردو زبان میں سرکاری ویب سائٹ بنانے کے بھی منظوری دی۔اس موقع پر ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے کہا کہ ملک میں اردو کے نفاذ سے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ انہوں نے تمام دیگر کمشنروں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اردو کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اور مکمل ایمانداری کے ساتھ کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یہ یقین تھا کہ اردو ہی وہ زبان ہے جو کہ اس ملک کے باسیوں کو ایک لڑی میں پرو کر رکھ سکتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند