وفاق المدارس العربیہ کا حرم شریف میں پیش آنے والے حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) وفاق المدارس العربیہ کے صدر شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے حرم شریف میں پیش آنے والے حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انسانی المیہ قرار دیا ،انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاق المدارس کے رہنماوٴں نے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ وخطباء واور مدارس دینیہ کے ذمہ داران کے نام ہدایات جاری کیں کہ وہ اس حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاوٴں کا اہتمام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں