سعودی عرب کرین حادثہ میں کوئی پاکستانی شہید نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہونے والی شہادتوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں تاہم 22 پاکستانی حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں جنہیں تین مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،پاکستانی ہائی کمیشن مسلسل سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہونے والے کرین حادثے میں کسی پاکستانی حجاج کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی پاکستانی حجاج شہید نہیں ہوا تاہم 22 پاکستانی حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں جنہیں مکہ کے تین مختلف ہسپتالوں میں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 25 پاکستانی ایسے ہیں جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں،انہیں مرم پٹی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے سعودی کرین حادثہ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے کنٹرول سیل قائم کیا ہے جس کا نمبر 00966580734001 اور 00996504517632 ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن بھی مسلسل سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور معلومات حاصل کررہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں