پاکستان میں تنظیم برائے شنگھائی تعاون پر سٹڈی سنٹر اور بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) پاکستان اور تنظیم برائے شنگھائی تعاون فرینڈشپ فورم اور 20سے زائد پاکستانی یونیورسٹیز پر مشتمل انٹر یونیورسٹیز کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کی جانب سے پاکستان اور تنظیم برائے شنگھائی تعاون کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سٹڈی سنٹر اور بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تنظیم برائے شنگھائی تعاون کے سٹڈی سنٹر اور بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ اسلام آباد کلب میں منعقدہ ایک سیمینار بعنوان پاکستان چین اقتصادی راہدری ،پر امن اور خوشحال پاکستان میں کیا گیا ، سیمینار میں مخلف ممالک کے سفیر،سینیئر سفارتکار ،یونیورسٹیز کے اساتذہ سمیت حکومتی نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کے ڈپٹی چیف آف مشن برائے پاکستان zhao lijan نے چین پاکستان اقتصادی رہدری کے منصوبے کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ براہ راست دونوں ممالک کو پنہچے گا جس سے اس خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اس موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم ،پراجیکٹ ڈائریکٹر وفاقی وزارت منصوبہ بندی ،میجر جنرل ریٹائرڈ ظاہر شاہ،ایڈوائزر سینٹربرائے پالیسی سٹیڈیز کامیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد،ممتاز زبزنس مین خالد محمود راجہ سمیت ،صدر پاکستان اور تنظیم برائے شنگھائی تعاون فرینڈشپ فورم فرحت آصف نے خطاب کیامقررین نے پاکستان اور چین کی جامعات کے مبین قریبی اور مربوط تعلقات کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں