اسلام آباد : بھارت کی پاکستان میں مداخلت سے متعلق تمام ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کو پیش کیے جائیں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:43

اسلام آباد : بھارت کی پاکستان میں مداخلت سے متعلق تمام ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کو پیش کیے جائیں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے حادثے پر بہت دکھ ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی معلومات جمع کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سمیت پاکستان میں دہشت گردی بھی پھیلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی مداخلت سے متعلق تمام دستاویزات اور ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں جو کہ اقوام کو پیش کیے جائیں گے کیونکہ قومی سلامتی پر پاکستان کی جانب سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پالیسی واضح اور صاف ہے، البتہ افغانستان سے تعلقات پر مزید توجہ دے رہے ہیں۔ مفاہمتہ عمل دوبارہ شروع ہونے سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں