اسلام آباد ‘تھانہ ترنول کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن ‘ 5 دہشت گردوں سمیت 69 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں نے تھانہ ترنول کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں سمیت 69 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان سے 80 کلو بارود ، 45 ہتھیار اور ممنوعہ بور سمیت کلاشنکوف، رپیٹر گنز ، 2 سنائپر گنز بھی برآمد کر لی گئی ہیں پولیس کے مطابق ترنول کے علاقے سے شراب کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں 1200 بوتلیں اور 10 بڑے کین شراب بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ‘ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں