13ستمبر1965ء کے دن قومی اخبارات میں شائع شدہ خبریں
ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:35
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) 13ستمبر1965ء کے دن قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق پاکستانی فوجیں کھیم کرن کے شہر پر قبضہ کرنے کے بعد مزید آگے بڑھ گئیں، سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کا ایک اور حملہ، دشمن کے مزید دو طیارے،36ٹینک ، بہت سی فوجی گاڑیاں اورفوجی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔چھمب ، اکھنور اورکھیم کرن سیکٹر میں کئی اہم بھارتی چوکیوں پر پاک فوج کے شیردل جوانوں نے قبضہ کرلیا۔
انقرہ میں بھارتی سفارتخانے کی دیواریں سرخ کردی گئیں۔13ستمبر1965ء کوقومی اخبارات میں شائع شدہ خبروں کے مطابق ہماری بہادر مسلح فوجوں نے بھارت کے بزدل حملہ آوروں کو ہرمحاذ پر شکست فاش دینے کے بعد فیروز پور کے علاقہ کھیم کرن پر قبضہ کرلیااور ہماری فوجیں دشمن کے علاقوں میں برابر آگے بڑھ رہی ہیں، شیردل جوانوں نے کئی محاذوں پر دشمن فوج کی پیشقدمی نہ صرف روک دی ہے بلکہ اسے پاک سرزمین سے باہر دھکیل کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔(جاری ہے)
اس دن شائع شدہ خبروں کے مطابق پاک فوج کے شیردل جوانوں کی کامیابیوں اور پیشقدمی کی خبرسنتے ہی بھارتی صوبہ گجرات میں بھگڈر مچ گئی اور شہری چھوٹے دیہاتوں اورقصبوں کی طرف ہجرت کرنے لگ گئے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی سفارتخانے کی دیواریں سرخ کردیں اور مطالبہ کیا کہ ہمارے جیٹ طیارے فوراً کشمیربھیجے جائیں۔اس دن شائع ہونے والے اداریوں میں جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے کارناموں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کے شیردل جوانوں کی بہادری اورجرأت کی تعریف کی گئی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات