وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا سٹیٹ بنک کی طرف سے قرضوں کی شرح سود میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سٹیٹ بنک کی طرف سے قرضوں کی شرح سود میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کے اس فیصلے سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا جبکہ جولائی اگست میں مہنگائی کی شرح میں بھی 2 فیصد کمی رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک کے ان اقدامات اور پالیسی ریٹ میں کمی معیشت کے استحکام کا واضح ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی یہ پوری کوشش ہے کہ21 بلین ڈالر کا2015ء کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے اوراس کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں