میجر عزیز بھٹی شہید کا 50 واں یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کا 50 واں یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،50سال قبل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے لاہور پر بھارت کی جانب سے ساتواں اور آخری حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12ستمبر 1965ء کو جب بھارت نے لاہور پر ساتواں اور آخری بڑا حملہ کیا تو اس وقت اگلے مورچوں پر موجود میجر راجہ عزیز بھٹو شہید نے دشمنی پیش قدمی کو روکتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور بھارت کے آخری حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور آج بھی قوم ان کی عظیم قربانی کو یاد رکھتے ہوئے ان کی شہادت کا دن نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں