ڈی جی رینجرزسے راج ناتھ سنگھ کی ملاقات کی رپورٹ وزارت خارجہ کو ارسال

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)ڈی جی رینجرزپنجاب کی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ملاقات کی رپورٹ وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ،ڈی جی رینجرز پنجاب پاکستان واپسی پر دورہ کے حوالے سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھی بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز کی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی رپورٹ وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ہے،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ملاقات کے حوالے سے رپورٹ وزارت خارجہ کو بھجوائی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات مثبت رہی ہے ،ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے پاکستانی موقف بھرپور طریقہ سے اٹھایا ہے۔ڈی جی سطح کے مذاکرات میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کے حوالے سے بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب پاکستان واپسی پر دورہ کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بریفننگ دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں