47ارب خرچ کر کے ایک یونٹ بجلی پیدا نہ کرسکنے والے حکمرانوں کو قوم مسترد کر دے،بدیانت قیادت سنگین چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بجائے نئے وعدوں سے قوم کو گمراہ رہی ہے،نا اہل صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی عظیم قربانیوں کے ثمرات کو ضائع کر رہی ہیں ،حکمرانوں کے پاس قرض پر قرض لینے کے سوا کوئی معاشی ویژن نہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈا پور کی سنٹرل کونسل کے سہ ماہی اجلاس میں گفتگو
ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے میں قوم کے خون پسینے کے جمع شدہ ٹیکسوں کے 47ارب روپے خرچ کر کے ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ کرسکنے والے حکمرانوں کو قوم مسترد کر دے ،یہ وقت جعلی جمہوریت نہیں ملک بچانے کا ہے ۔نا اہل صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی عظیم قربانیوں کے ثمرات کو ضائع کر رہی ہیں ۔
یہ حکمران جب تک بر سر اقتدار رہیں گے خون بہتا رہے گا ،بے گناہ مرتے رہیں گے ،بدیانت قیادت دہشت گردی،معیشت،غربت داخلی و خارجی خطرات کے سنگین چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتی البتہ نئے وعدے کر کے قوم کو مزید گمراہ ضرورکر سکتی ہیں ۔ حکمرانوں کے پاس قرض پر قرض لینے کے سوا کوئی معاشی ویژن نہیں۔(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو یہاں مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک پنجاب کی سنٹرل کونسل کے سہ ماہی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ،میجر(ر) محمد سعید،تنویر اعظم سندھو ،راجہ زاہد ،راجہ ندیم ،عارف چوہدری ودیگر عہدیاران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔ عوامی خوشحالی اور فلاح و بہبود کی منزل حاصل کرنے کیلئے احتجاج کے ساتھ انتخاب کی حکمت عملی بھی اپنا رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ اور کرپٹ سسٹم کا خاتمہ ہماری جدوجہد میں شامل ہے جس سے ایک انچ پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے پہلے 40آرٹیکل پر عمل ہو جائے تو کوئی شخص بھوکا سوئے گا اور نہ ہی بغیر چھت کے رہے گااور نہ انصاف سے محروم رہے گا۔موجودہ حکمران صرف آئین کے پسندیدہ حصوں پر عمل کرتے ہیں ۔ ہمارا انقلاب بنیادی آئینی حقوق پر عملدرآمد کروانا ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری