پی سی بی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت نہیں کرے گا ، شہر یار خان

اتوار 13 ستمبر 2015 12:17

پی سی بی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت نہیں کرے گا ، شہر یار خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت نہیں کرے گا، آئی سی سی کے صدر ظہیرعباس غیر رسمی انداز میں بات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ بھارتی بورڈ سے ایم او یو کی پاسداری کیلئے کہا ہے تاہم ان کی منت سماجت نہیں کررہے، پاکستان نے 10سال سے پڑوسی ملک کی کسی سیریز میں میزبانی نہیں کی،اگر بھارت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا تو بھی مالی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں، ایسا ماضی میں بھی کرچکے ہیں.شہریار خان نے کہا کہ ظہیرعباس بطور پی سی بی نمائندہ نہیں بلکہ صدرآئی سی سی کی حیثیت سے بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔

میں نے ملاقات میں انھیں پاکستان کے کونسل اور بی سی سی آئی سے متعلق امور پر بریفنگ دی تاکہ آفیشل ملاقاتوں کے دوران اگر موقع ملے تو معاملات پر غیر رسمی انداز میں بات کرسکیں، انھوں نے کہا کہ ظہیر عباس آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کے اس بیان کا حوالہ دے سکتے ہیں کہ پاک بھارت مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بحال کرنے کیلیے اہمیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں