وفاقی وزیر اطلاعات (کل) روس میں عالمی ثقافتی فورم سے خطاب کریں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید سلک روڈ عالمی ثقافتی فورم میں شرکت کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ وہ روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی ثقافتی تعاون میخائل شیدوکوف کی دعوت پر ماسکو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات و نشریات (کل) پیر کو عالمی ثقافتی فورم سے خطاب کریں گے جو کہ (کل) پیر اور منگل کو ہوگا۔ فورم میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سیاسی قیادت ثقافتی شخصیات خطے کے نمائندے‘ شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت دار اور ڈائیلاگ پارٹنر ‘ یورپی ادارہ برائے ثقافتی تعاون کے قیام کو زیر بحث لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں