بیرسٹر علی ظفر لائسنس معطلی کے عدا لتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کل دائر کریں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) بیرسٹر علی ظفر اپنے وکالت لائسنس معطلی بارے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست ( پیر) کو دائر کریں گے ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ان کو اظہار وجوہ کے نوٹس کی وضاحت بارے سیر حاصل جواب داخل کرانے ، ساڑھے پانچ گھنٹے’ لگا تار دلائل دینے کے باوجود ان کا لائسنس ایک سال کے لئے معطل کر دیا تھا جس پر بیرسٹر علی ظفر نے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست تیار کر لی ہے جو کل دائر کی جائے گی۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے فیصلے پر وکلاء برادری بھی تقسیم ہو گئی تھی اور وکلاء تنظیموں نے ان کی ریٹائرمنٹ پر دیئے گئے کسی عشائیے میں شرکت نہیں کی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں