جماعت اسلامی نے تمام مکاتب فکر کے مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر کام شروع کر دیا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی نے تمام مکاتب فکر کے مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر کام شروع کر دیا ۔ رواں ہفتے مختلف مذہبی تحقیقات کو خطوط روانہ کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان شخصیات میں علامہ ابوالخیر زبیر ، مولانا فضل الرحمان ، مولانا سمیع الحق ، علامہ ساجد نقوی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ جماعت اسلامی تمام مکاتب فکر اور دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی خواہشمند ہے جس پر عملی طور پر اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں رواں ہفتے کئی شخصیات کو خطوط ارسال کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں