سفارت خانوں میں پریس افسران کی تعیناتی، امیداروں سے درخواستیں طلب

اتوار 13 ستمبر 2015 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے سفارت خانوں میں پریس افسران تعینات کرنے بارے امیداروں سے درخواستیں طلب کی ہیں اہلیت کے معیار میں درج کیا گیا ہے کہ امیدوار جرنلزم ماس کمونیکیشن یا اس کے مساوی ماسٹر ڈگری کا حامل ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ اسے آئی ٹی میں مہارت حاصل ہو ۔ میڈیا میں 10 سال کا تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے واضح رہے کہ پہلے یہ آسامیاں انفارمیشن گروپ سے پر کی جاتی تھیں اب وزات اطلاعات کی جانب سے اوپن درخواستیں طلب کرنے پر ان میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں