ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا خو ف ،سرکاری ملازمین عیدالاضحیٰ سے قبل ہی چھٹیاں منظور کرانے پر مجبور

اتوار 13 ستمبر 2015 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے راولپنڈی اسلام آباد میں رہائشپذیر پردیسی سرکاری ملازمین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے عیدالاضحیٰ سے قبل ہی چھٹیاں منظور کرانے پر مجبور کر دیا ہے ۔ سینکڑوں خواتین و حضرات عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی گھروں کو روانہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد ڈینگی وائرس نے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑھ لئے ہیں جس سے لوگوں تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں رہنے والے خواتین و حضرات پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے عید سے قبل ہی گھر جانے کے لئے چھٹیاں اپلائی کر دی ہیں امکان ہے کہ عید سے دس روز قبل ہی جڑواں شہروں سے پردیسی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں