قطر میں ہونے والی پاکستان کی پہلی سْپر لیگ کے انعقاد کی تیاریاں شروع

اتوار 13 ستمبر 2015 14:42

قطر میں ہونے والی پاکستان کی پہلی سْپر لیگ کے انعقاد کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) قطر میں ہونے والی پاکستان کی پہلی سْپر لیگ کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔ آٹھ ملکوں سے تیس سٹارز کرکٹرز نے اپنی دستیابی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے مارلون سموئلز، لینڈل سمنز، کرس گیل، سنیل نرائن، سموئل بدری کے نام فائنل ہو گئے۔ سری لنکا کے لیستھ ملینگا، تلکا رتنے دلشان، اجنتھا مینڈس، اینجلو میتھیوز، سنانائکے، کلاسیکرا اور کوشال پریرا بھی کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سے آرون فِنچ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل سٹارک، پیٹ کمِنز، شین واٹسن اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز مارٹن گپٹل، نیتھن میکلم، مچل مکلینگن اور برینڈن میکلم بھی جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر، جے پی ڈومینی اور فاف ڈوپلیسی، زمبابوے سے مساکدزا، پراسپر اٹسیا، انگلینڈ کے آئن مورگن، ایلیکس ہیلز، سٹیو فِن، بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے نام بھی پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کے مطابق ان کھلاڑیوں کے علاوہ سری لنکن لیستھ ملینگا اور اینجلو میتھیوز بھی شرکت کرے گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں