تحریک انصاف خیبرپختونخوا ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی

ضیا الله آفریدی کے جیل جانے سے زیادہ تر پی ٹی آئی کارکن حکومت کے مخالف ہوگئے ضیاء الله آفریدی کے وزیراعلیٰ کو دھمکی آمیز پیغامات، وزیراعلیٰ کی ضلع ناظم پشاور، علی امین گنڈا پور اور دیگر ممبران اسمبلی کو ضیااللہ آفریدی سے ملاقات کی ہدایت

اتوار 13 ستمبر 2015 15:20

تحریک انصاف خیبرپختونخوا ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف خیبرپختونخوا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی‘ سابق ایم پی اے ضیاء الله آفریدی کی کرپشن کے الزامات میں جیل جانے کے بعد زیادہ تر پی ٹی آئی کارکن صوبائی حکومت کے مخالف ہوگئے‘ ضیاء الله آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے کو جیل سے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم پشاور، علی امین گنڈا پور اور دیگر ممبران اسمبلی کو جیل میں ملاقات کرنے کا کہا تاکہ آفریدی اور پرویز خٹک میں صلح کروائی جائے اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا جس کا پارٹی قائد عمران خان نے بھی نوٹس لیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا اعظم سواتی جو کہ اپنے بھتیجے کو ضلع ناظم مانسہرہ بنانا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے اور عمران خان نے ضلع ناظم کا ٹکٹ ضلعی صدر شفاعت خان کو دیا پی ٹی آئی سے منتخب ہونے والے اعظم سواتی کے بھتیجے شہریار خان نے پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پارٹی اختلافات اب کھل کر سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور دیرینہ کارکن اب پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں نظر آتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں