بد انتظامی کے سبب ایل این جی فرنس آئل سے مہنگی ہو گئی، خریداروں کی دلچسپی ختم
مہنگی گیس حکومت کی کاوشوں پر پانی بھیر دیگی، ایک درجن چارجز نے منصوبہ کوبے سود بنا ڈالا اکانومی واچ نقصانات کی ذمہ دار بیوروکریسی، ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
اتوار 13 ستمبر 2015 15:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ مختلف اداروں کی بد انتظامی اور آسمان سے باتیں کرتے چارجزکی وجہ سے ایل این جی جیسا سستا ایندھن پاکستان میں فرنس آئل سے مہنگا پڑ رہا ہے اور خریداروں کی دلچسپی کم ہونے سے یہ منصوبہ خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔تیل کی سپلائی چین مستحکم وقابل اعتماد جبکہ ایل این جی کی سپلائی غیر یقینی ہے جسکی وجہ سے حکومت کی کوششوں کے باوجود آئی پی پیز اسکی کی خریداری کیلئے تیار نہیں۔
ادھر اوگرا نے ابھی تک ایل این جی کی قیمت کا اعلامیہ جاری نہیں کیا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرٹیلائیزر کمپنیاں مکمل ادائیگیاں نہیں کر رہیں مگر انھیں سپلائی بھر بھی جاری ہے جو گیس کے گردشی قرضہ میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکسوں کے علاوہ سوئی سدرن، سوئی نادرن ،پی ایس او، پورٹ اتھارٹی اور ٹرمینل آپریٹرزنے درامد شدہ ایل این جی پر ایک درجن سے زیادہ مختلف چارجز لگا رکھے ہیں جس سے اسکی قیمت میں پانچ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو جاتا ہے ۔
بھاری بھرکم چارجز لگانے کی وجہ ایک با اثر لابی کی جانب سے ایل این جی منصوبہ کو ناکام کرنے کی خواہش بھی ہے۔اس منصوبہ کی کامیابی کیلئے ایل این جی کا فرنس آئل سے سستا ہونا ضروری ہے جسکے لئے خریداری میں شفافیت،چارجز میں پچاس فیصد کمی اور گیس کمپنیوں کی جانب سے 11 فیصد نقصانات کی وصولی کا روکنا ضروی ہے۔ چالیس ارب کی گیس چوری کے ذمہ دار گیس حکام ہیں نہ کہ عوام۔ امپورٹڈ گیس پر نقصانات کی وصول غلط ہے۔ ایس ایس جی سی نے اینگرو ٹرمینل سے معاہدہ کرتے وقت گیس پائپ لائن کی استعداد کو نظر انداز کر کے نا اہلی کا ثبوت دیا اور اب روزانہ ٹرمینل چارجز کی مد میں کروڑوں روپے جرمانہ ادا کیا جارہا ہے جسے گیس کے بلوں کے زریعے عوام کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ایل این جی کی درامد سے قبل کسٹمر کو معاہدوں کے زریعے پابند کرنے کے بین الاقوامی اصول کو بھی پامال کیا گیا جسکی وجہ سے اب مارکیٹ میں خریداروں کی کمی نے اس منصوبے کو زبردست خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر میں حج آپریشن کل 9 مئی سے شروع ہوگا
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح کنونشن میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ ..
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ،،جسٹس عائشہ اے ملک کا اختلافی نوٹ
چیئرمین سی ڈی اے کاماڈل جیل ، بلیو ایریاسمیت مختلف سیکٹرز کا دورہ
پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء کا جناح ہائوس کا دورہ
سعودی عرب۔ پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024ء
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے ..
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے