وفاقی دارالحکومت میں حرام گوشت کے کاروبار کو روکنے کے بارے ضلعی انتظامیہ نے فوڈ ایکٹ میں ترامیم پر غور شروع کردیا
حرام گوشت کی سپلائی پر 25سالسزا ، 20لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا ، ذرائع وزارت داخلہ
اتوار 13 ستمبر 2015 17:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں حرام گوشت کاروبار کو روکنے اور صفائی انتظامات بہتربنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فوڈ ایکٹ میں ترامیم پر غور شروع کردیا ہے ،ترامیم کے بعد حرام گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف سزا25سال جبکہ 20لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا جبکہ سزا یافتہ شخص کے کاروبار پر مستقل پابندی بھی ہوگی،وفاقی وزارت داخلہ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اس بات کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے بڑ ے ہوٹلز اور بیکریوں پر ناقص صفائی انتظامات اور غیر تسلی بخش اشیاء کی فراہمی کے بعد کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے قانون میں ترامیم کو حتمی شکل دینے کا ٹاسک بھی دے دیاگیا ہے ۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ترامیم کے بعد وفاق نے بھی حرام گوشت کی سپلائی روکنے کے لیے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے جس کا اعلان چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ وفاقی میں محکمہ فوڈکے موجودہ قانون کے تحت حرام گوشت کی سپلائی قابل از ضمانت جرم ہے جبکہ جرمانہ بھی 200روپے ہے جس کے باعث مافیا ضمانت کے بعد دوبارہ سرگرم ہو جاتاہے جس کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فوڈ ایکٹ میں ترامیم کرتے ہوئے نیاء قانون متعارف کرانے کی سفارش کردی ہے جس کا اعلان دو روز میں کردیاجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاق کے دیہی اورشہری علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف آپریشن کے دوران متعدد بار ناقص اشیاء سے کھانوں کی تیاری ،مجوزہ اجازت نامہ کے بغیر کھانے فروخت کیے جارہے تھے جن کے خلاف اب تک70سے زائدآپریشن کے دوران19ایف آئی آر،40افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈھائی لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور 20بڑے ہوٹلز اور بیکریوں کو سیل کیا گیا ہے ۔ تاہم قانون میں سخت سزا نہ ہونے کی وجہ سے مافیا پھر سے سرگرم ہو جاتاہے۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی نئی ترامیم کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی ایکشن لیتے ہوئے وفاقی میں اس قانون کو عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیو آور سوسائٹی فائونڈیشن کا قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں ای کامرس کے ذریعے کاروبار کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، وفاقی ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی سردار سلیم حیدر خان کو پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف ..
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ 14 مئی 2024 کو سماعت کرے گا
وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کا وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائش کی فراہمی کے عمل میں شفافیت اور انصاف پسندی ..
اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کے خلاف درخواست پر سماعت
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انوائرنمنٹل کنٹرول کمیٹی اور رن وے سیفٹی کا اجلاس
ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ..
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
پاکستان اور آذربائیجان آب و ہوا سے منسلک خطرات سے دوچار ممالک کے طور پر ایک دوسرے کے قریب تر ہیں، مختار ..
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات اور قدرتی وسائل مختار بابائیف کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت