وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کی آمد میں اضافہ

اتوار 13 ستمبر 2015 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کی آمد میں اضافہ ہوگیاہے ۔ آبائی علاقوں سے قربانی کے جانور منگوانے والوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے جانوروں کو لانے یا منگوانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ بعض شہری اسلام آباد اور اسکے گرد ونواح سے جان پہچان والے گلہ بانوں کے گھروں سے جاکر مویشی خرید کر بھی لا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مویشی منڈی کے قیام کے بعد مقامی سطح پر بھی قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ تیز ہوجائیگا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال وفاقی دارالحکومت میں تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ چھوٹے بڑے جانور قربان کئے جاتے ہیں۔ بکرا خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے والے بیشتر افراد بیل میں قربانی کا حصہ ڈالنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کئی مقامات پر اونٹ بھی قربان کئے جاتے ہیں۔ قربانی کے آمد کا سلسلہ دن بدن زور پکڑ رہا ہے جو عید کے دوسرے اور تیسرے دن بھی جاری رہتا ہے ۔ بچوں میں قربانی کے جانوروں کے ساتھ گھومنے اور انہیں پکڑنے کا شوق دیدنی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں