ہزارہ موٹروے کی تکمیل سے ڈویژن بھر میں تجارت، سیاحت، صنعت اور زرعی شعبے فعال اور موثر ہوجائینگے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی

اتوار 13 ستمبر 2015 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) ہزارہ موٹروے کی تکمیل سے ہزارہ ڈویژن میں تجارت، سیاحت، صنعت اور زرعی شعبے فعال اورموثر ہوجائینگے جس سے مجموعی طور پر قومی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے اتوارکویہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہزارہ موٹروے ایک سنگ میل منصوبہ ثابت ہو گا اور اس سے ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹروے 6 انٹرچینجز، 20 پلوں اور 15 انڈر پاسز پر مشتمل ہو گا۔ حکام کے مطابق اس منصوبہ کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے ۔حکام نے بتایاکہ پاکستان خطہ میں سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور یہ مستقبل قریب میں ایک تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور کراچی۔لاہور موٹروے بھی جلد تعمیر کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں